بابراعظم کا مداح ہوں ، ان سے سیکھنا چاہتا ہوں :نجیب اللہ زدران

افغانستان میں بھی بابراعظم کے مداح بڑی تعداد میں موجود، بچے ، بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہیں :افغان بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 5 جون 2021 11:45

بابراعظم کا مداح ہوں ، ان سے سیکھنا چاہتا ہوں :نجیب اللہ زدران
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جون 2021ء ) پی ایس ایل 6 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نجیب اللہ زدران کا کہنا ہے کہ وہ بابراعظم کے مداح ہیں اور ان سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں افغانستان ٹیم کے بیٹسمین نجیب اللہ زدران کا کہنا تھا وہ کافی عرصے سے پی ایس ایل کو مانیٹر کررہے تھے ، انہیں علم تھا کہ پی ایس ایل سے کئی بہترین کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور وہ اس مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر بے انتہا خوش ہیں ۔

افغان کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل فاسٹ باؤلرز کی وجہ سے زیادہ پسند کی جاتی ہے ، انہوں نے پہلے بھی وسیم اکرم کی کوچنگ میں کھیلا ہوا ہے اور وسیم اکرم کو ان کی بیٹنگ تکنیک پسند ہے ۔ نجیب اللہ زدران کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کنگز کے سکواڈ میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، کوشش یہی ہے کہ کراچی کنگز کو ایک مرتبہ پھر چیمپئن بنائیں۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹر نے کہا کہ ابوظہبی کے گرم موسم کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں، بہترین کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر موسم میں ایڈجسٹ ہوسکے ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی بابراعظم کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں، بچے ، بڑے سب ہی ان کے دیوانے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے ۔                                                                                                                         
وقت اشاعت : 05/06/2021 - 11:45:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :