کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے قیوم سٹیڈیم میں نئے بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کیا

Amjad Ali khan امجد علی خان ہفتہ 5 جون 2021 18:23

کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں نئے بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کردیا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کئے جانیوالے ایک ہزار سپورٹس سہولیات پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں جبکہ کئی منصوبے مکمل بھی ہوچکے ہیں'چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں چھ ملین روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالے بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کیا انہوں نے باقاعدہ طور پر سروس کرکے بیڈمنٹن کورٹ کا افتتاح کیا 'ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک'ڈائریکٹر پراجیکٹ مراد علی مہمند'ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد'صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ' حیات خان 'ندیم خان 'ڈی ایس او تحسین اللہ خان'ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ 'شاہ فیصل سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں'

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے بہترین کارکردگی پر ڈی جی سپورٹس'ڈائریکٹر پراجیکٹ  اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صوبہ بھر میں تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اسی طرح شبانہ روز محنت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے جس سے بہترین کھلاڑی میسر آئیں گے جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریںگے 'ایک ہزار سہولیات پراجیکٹ کے تحت پشاور سپورٹس کمپلیکس بیڈمنٹن ہال کے ساتھ حیات آباد میں بھی ایک سینتھیٹک بیڈمنٹن ہال چھ ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اس کے ساتھ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے بیڈمنٹن کورٹس پر کام جاری ہے جس کے لئے ایک کروڑ روپے مختص ہیں پراجیکٹ ڈائریکٹرمراد علی مہمند نے کہاکہ صوبہ بھر میں25  بیڈمنٹن کورٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں سے کئی نئے تعمیر کئے جارہے ہیں اور کئی میں تزئین و آرائش کا سلسلہ جاری ہے جس کے لئے پچیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ہر ضلع میں بیڈمنٹن کورٹس تعمیر کئے جارہے ہیں جس کا مقصد اس کھیل کا فروغ و ترقی  ہے اور بیڈمنٹن کورٹس کے منصوبے مکمل ہوتے ہی تمام کھلاڑیوں کو ان کی دہلیز پر بیڈمنٹن کی بہترین سہولتیں میسر آجائیں گی' ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند نے کہا کہ وہ صوبے میں جاری تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور صوبائی حکومت کی طرف سے جاری فنڈز کے مطابق ابتدائی طور پر ڈھائی سو کھیلوں کی سہولیات کو مکمل کیا جارہا ہے جس سے صوبے میں کھیلوں کی سہولیات میں نئی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی ' انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی ہدایات پر تمام منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور منصوبوں کا معیار بھی مختلف مراحل میں چیک کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ٹھیکہ داروں کوبتا رکھاہے کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس کے ساتھ انہیں تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی گئی ہیں منصوبوں پر شبانہ روز کام جاری ہے' انہوں نے کہا کہ  ہمارا ٹارگٹ موجودہ بجٹ میں پہلے مرحلے میں 250 منصوبوں کو مکمل کر نا ہے 'خواتین کی کھیلوں کی سہولتوں کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ' کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں  جاری سکیموں پر اسی طرح تیزی سے کام جاری رہے گا اور صوبائی حکومت کی سپورٹس کی بہتری کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔

وقت اشاعت : 05/06/2021 - 18:23:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :