پی ایس ایل 6، بقیہ میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

علیم ڈار، احسن رضا،شوزب رضا ، ضمیر حیدر اور فیصل آفریدی امپائرنگ کرینگے ، محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاویدکی بطور میچ ریفری تقرری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 جون 2021 11:35

پی ایس ایل 6، بقیہ میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جون 2021ء ) پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ۔ 9 سے 24 جون تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جانیوالے میچز کے دوران پاکستان کے سینئر ترین امپائر اور آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، آصف یعقوب ،فیصل خان آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

پی سی بی ایلیٹ پینل برائے ریفری میں محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید شامل ہیں ۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریںگے جبکہ محمد انیس میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

10 جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے میچ کیلئے علیم ڈار اور شوزب رضا فیلڈ امپائرز مقرر کئے گئے ہیں جبکہ علی نقوی میچ ریفری ہوںگے ۔

اسی روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ میں آصف یعقوب اور راشد ریاض فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔11 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے مقابلہ ہوگا جس میں علیم ڈار اور شوزب رضا فیلڈ امپائرز اور جاوید ملک میچ ریفری ہوںگے ۔ 12 جون کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ میں احسن رضا اور شوز ب رضا فیلڈ امپائرز مقرر کئے گئے ہیںاور محمد انیس میچ ریفری ہوںگے ۔

13 جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین میچ میں شوزب رضا اور آصف یعقوب کی بطور فیلڈ امپائر تعیناتی کی گئی ہے، افتخار احمد میچ ریفری ہوںگے ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرزاور افتخار احمد میچ ریفری مقرر کئے گئے ہیں۔بورڈ کے مطابق 24 جون کو ایونٹ کے فائنل میں علیم ڈاراوراحسن رضا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، اس میچ میں محمد انیس میچ ریفری ہونگے ۔
وقت اشاعت : 07/06/2021 - 11:35:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :