پی ایس ایل6، پاکستانی کرکٹرز کی میچز سے قبل ابوظہبی کے ساحل پر موج مستیاں

فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی اپنے پورے جسم پر ریت مل کر ایک دوسرے کے کندھوں اور کمر پر چڑھے نظر آئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 8 جون 2021 13:10

پی ایس ایل6، پاکستانی کرکٹرز کی میچز سے قبل ابوظہبی کے ساحل پر موج مستیاں
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز بدھ سے ابوظہبی میں شروع ہورہے ہیں جس میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی ابو ظہبی میں موجود ہیں اور ساحل پر موج مستیاں کر رہے ہیں ۔ قومی کرکٹرز فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی ریسلنگ کے سٹائل میں موج مستیاں مرکز نگاہ بنی رہیں ، اپنے پورے جسم پر ریت مل کر کھلاڑی ایک دوسرے کے کندھوں اور کمر پر چڑھے نظر آئے ۔

حارث رئوف اور فخر زمان
حارث رئوف اور فخر زمان
فخر زمان اور شاہین آفریدی
فخر زمان اور شاہین آفریدی
پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر منظر عام پر آنے پر سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے ناراضی کا اظہار بھی کیا ۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے تین جون کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 6 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اعلان کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مقابلے ابو ظہبی میں 9 جون سے 24 جون تک ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایونٹ 9 جون سے ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ 10، 13، 15، 17 اور 19 جون کو گروپ سٹیج کے ڈبل ہیڈر مقابلے ہوں گے ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام کو 6 بجے کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا رات 11 بجے شروع ہوا کرے گا۔ ایک گروپ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوا کرے گا۔ 21 جون کو پہلا کوالیفائر اورپہلا ایلی مینیٹرجبکہ 22 جون کو دوسرا ایلی مینیٹرہوگا۔ پی ایس ایل سیزن 6 کا میگا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/06/2021 - 13:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :