قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، مدثر آرائیں

منگل 8 جون 2021 16:56

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون کو جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6 سی9 اپریل تک اور 18 جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 08/06/2021 - 16:56:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :