جرمنی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے ٹیمپل ہاف ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں لائپزگ ٹائیگر نے آمرومر الیون کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہارون تارڑنے جتنے والی ٹیم نقد انعام سمیت ٹرافی سے دی جبکہ رنراپ ٹیم اور بہترین بولر و بیسٹ مین کو اعزازی میڈل پیش کئے

Mateeullah مطیع اللہ منگل جون 17:21

جرمنی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے ٹیمپل ..
برلن  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،مطیع للہ) جرمنی میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستانی نوجوانوں نے ٹیمپل ہاف ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں لائپزگ ٹائیگر نے آمرومر الیون کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہارون تارڑنے جتنے والی ٹیم نقد انعام سمیت ٹرافی سے دی جبکہ رنراپ ٹیم اور بہترین بولر و بیسٹ مین کو اعزازی میڈل پیش کئے ۔

(جاری ہے)



برلن کے تاریخی ٹیمپل ہاف ائیرپورٹ میں میزبان ٹیم ٹیمپل ہاف الیون ٹیپ بال ٹیم کی جانب سے منعقدہ ٹورنامنٹ میں جرمنی بھر سے 10 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں انڈین، بنگالی، افغانی اور اوورسیز پاکستانیز پلیئرز نے حصہ لیا ۔

ہرٹیم نے چارمیچز کھیل کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا برلن شہر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ سٹگارٹ،  لائپزگ ڈریسڈن سمیت دیگر شہروں سے کھیلاڑیوں نے مختلف ٹیموں کے ساتھ کھیل کر اپنا کردار ادا کیا ۔

کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ٹورنامنٹ کا انعقاد پر کھیلاڑیوں اور سامعین میں خوشی کااظہار کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/06/2021 - 17:21:06

Your Thoughts and Comments