13 سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا، بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 جون 2021 11:24

13 سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2021ء ) پاکستان کے 13 سالہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے امان چھتریا کا کیپ اپس کا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ توڑا ہے، ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کی۔ نعمان محسود نے دسمبر 2020ء میں ایک منٹ میں 52 کیپ اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا، بھارت کے امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 کیپ اپس کیے تھے۔

نعمان محسود
نعمان محسود
واضح رہے کہ مارشل آرٹسٹ نعمان محسود 42 گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں اور عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔ نعمان محسود نے کا کہنا تھا کہ بھارت کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر فخر محسوس کررہا ہوں، پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عرفان محسود کے 5 شاگرد اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کراچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے امریکی ریکارڈ ہولڈر رون کوپر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا تھا، عرفان محسود نے ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ 60 پش اپس لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ امریکی شہری ہولڈر رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 11:24:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :