جیمز فالکنر پاکستان آکر پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں

سپر لیگ تین بہترین ٹورنامنٹس میں شامل،آسٹریلیا کے سرد موسم سے یو اے ای کی گرمی میں آنا بڑا چیلنج تھا: آسٹریلوی آل رائونڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 9 جون 2021 13:15

جیمز فالکنر پاکستان آکر پی ایس ایل کھیلنے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2021ء ) لاہور قلندرز کے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کھیل رہے ہیں اور لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوش ہیں، ساتھی کرکٹر بین ڈنک سے لیگ اور ٹیم کی تعریف سنی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں 31 سالہ جیمز فالکنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا کے تین بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ لاہور قلندرز کیلئے وہی کردار ادا کریں جو دیگر ٹی ٹونٹی ٹیموں کیلئے ادا کرتے رہتے ہیں ، لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے بارے میں بہت سنا ہے، یہ پوری کرکٹ کمیونٹی کیلئے شاندار پروگرام ہے۔

فی الحال انٹرنیشنل کرکٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، اس وقت فرنچائز کرکٹ کھیل رہا ہوں اور اس سے لطف اندوز ہورہا ہوں ، لاہور قلندرز کے پاس افغان لیگ سپنر راشد خان کی موجودگی پلس پوائنٹ ہے ، ٹورنامنٹ اگر پاکستان میں ہوا تو میں وہاں آکر بھی کھیلنا چاہوں گا۔ آسٹریلیا کے سرد موسم سے یو اے ای کی گرمی میں آنا بذات خود ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔                                                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 09/06/2021 - 13:15:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :