انگلش کپتان این مورگن،جوز بٹلر اور جیمز اینڈرسن کی ممکنہ نسل پرستانہ ٹویٹس سامنے آگئیں

مورگن ،بٹلر نے شائقین کی انگریزی کا مذاق اڑایا، اینڈرسن نے سٹورٹ براڈ کو ہم جنس پرست قرار دینے سے متعلق 11 سال پرانی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 جون 2021 11:55

انگلش کپتان این مورگن،جوز بٹلر اور جیمز اینڈرسن کی ممکنہ نسل پرستانہ ٹویٹس سامنے آگئیں
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2021ء ) مخصوص بھارتی کرکٹرز کو ’’سر ‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا انگلینڈ کے این مورگن اور جوز بٹلر کو مہنگا پڑگیا، جیمز اینڈرسن کو بھی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی ۔ برطانوی کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن ، وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر اور فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کی پرانی ٹویٹس بھی منظر عام پر آگئی ہیں جن پر متعصبانہ ہونے کا شبہ ہے ۔

این مورگن اور جوز بٹلر نے شائقین کی انگریزی کا مذاق اڑایا۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
جیمز اینڈرسن نے سٹورٹ براڈ کو ہم جنس پرست قرار دینے سے متعلق اپنی 11 سال پرانی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
انگلش حکام کا کہنا ہے کہ ہر کیس کی انفرادی طور پر تحقیق کی جائے گی۔ ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے کہا ہے ہمیں چیزوں کا سامنا اور انہیں ٹھیک کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں انگلش ٹیم نے جمعرات سے نیوزی لینڈ کے خلاف ایجبیسٹن میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ سے قبل ایسی ٹی شرٹس پہننے کا فیصلہ کیا ہے جس پر نسلی امتیاز کے خلاف پیغامات درج ہوں گے۔                                                                                               
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 11:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :