پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر فہیم اشرف زخمی ہوگئے

آل راؤنڈر کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان چوٹ لگی، گہری کٹ پر 5 ٹانکے لگائے گئے ہیں،اگلے میچز سے محرومی کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 جون 2021 13:08

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر فہیم اشرف زخمی ہوگئے
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2021ء ) بدھ کے روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران اپنے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کے آئندہ میچز سے باہر ہوجانے کا امکان ہے۔ انجری کا شکار ہونے سے قبل فہیم اشرف 2 اوورز کرچکے تھے جس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان چوٹ لگی اور گہری کٹ پر پانچ ٹانکے لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیو جیسن پیلگرام کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کے انگوٹھے کے نیچے کٹ لگا ہے اور ای آر میں سٹرنگ مکمل ہوگئی ہے جب کہ انہیں اینٹی بائیوٹکس اور پیراسیٹامول دیکر واپس ہمارے پاس بھیج دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ابو ظہبی میں لاہور قلندرز نے یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 13:08:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :