علیم ڈار نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

50 پی ایس ایل میچز میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 جون 2021 13:41

علیم ڈار نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جون 2021ء ) پاکستان کے ایلیٹ امپائر علیم ڈار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 50 میچوں میں شرکت کرنے والے پہلے امپائر بن گئے۔ 53 سالہ علیم ڈار نے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین پی ایس ایل 6 میں کھیلے گئے میچ میں یہ کارنامہ حاصل کیا۔
علیم ڈار کو 21 سالہ کیریئر میں سب سے زیادہ 132 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

وہ 500 سے زیادہ بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں جو ایک اور عالمی ریکارڈ ہے ۔ علیم ڈار نے اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ میں 2000ء میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین بین الاقوامی میچ سے امپائرنگ کے میدان میں قدم رکھا تھا ۔ سابق آل راؤنڈر فی الحال امپائرز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں اور وہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ حصے میں بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔ وہ پلے آف میچز اور ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت مزید 10 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔                                                                                                                                                        
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 13:41:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :