عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 10 جون 2021 14:31

عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو 1-3 سیٹس سے شکست دی جس کا اسکور 3-6، 2-6، 7-6 اور 5-7 رہا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق 5 ہزار شائقین کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اسپین کے رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے۔ دفاعی چمپئن نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شیوارزمین کو 3-6 ، 6-4 ، 4-6 اور 0 -6 سے شکست دی۔ان میچز کے بعد اب ایک سیمی فائنل نڈال اور جوکووچ اور دوسرا سٹسی پاس اور زیوروف کے درمیان ہوگا۔ مینز سیمی فائنل جمعہ کو پیرس میں ہوں گے جبکہ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 14:31:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :