سرفراز احمد پی ایس ایل میں ’ڈیو فیکٹر‘ کو اہم قرار دیدیا

ابوظبی میں ڈیو کی وجہ سے ٹاس کا کردار بڑا اہم ہوگا، گفتگو

جمعرات 10 جون 2021 22:37

سرفراز احمد پی ایس ایل میں ’ڈیو فیکٹر‘ کو اہم قرار دیدیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایونٹ کے رات کے میچز میں اوس (ڈیو فیکٹر) کو اہم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ابوظبی سے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد نے کہاکہ ابوظبی میں ڈیو کی وجہ سے ٹاس کا کردار بڑا اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں خاص طور پر رات میں ہونے والے میچز میں ڈیو فیکٹر بڑا اہمیت کا حامل ہوگا۔کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ باقی پانچ میچز جیتے کیلئے خاصی محنت کرنا ہوگی۔
وقت اشاعت : 10/06/2021 - 22:37:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :