سوئٹزرلینڈ میں ایک شخص نے 12 گھنٹوں میں گولف کے 252 ہولز میں گیند ڈال کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

جمعہ 11 جون 2021 14:26

سوئٹزرلینڈ میں ایک شخص نے 12 گھنٹوں میں گولف کے 252 ہولز میں گیند ڈال کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا
برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2021ء) سوئٹزرلینڈ میں ایک شخص نے 12 گھنٹوں میں گولف کے 252 ہولز میں گیند ڈال کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ سوئس ذرائع ابلاغ کے مطابق گینز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ جورگ رینڈیگر نامی شخص نے سوئٹزرلینڈ کے نیڈربورین میں واقع آسٹ ویسزرچن گالف کلب میں گزشتہ ریکارڈ توڑنے کے لئے گولف کا ایک مکمل کورس 12 گھنٹوں میں 14 بار کھیلا۔

(جاری ہے)

رینڈیگر نے یہ کارنامہ پیدل ہی انجام دیا کیوں کہ گنیز قوانین کے مطابق گولف کی مخصوص گاڑی کے استعمال پر پابندی عائد تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ جورگ نے اس ریکارڈ کو نہ صرف گولف سے اپنی محبت کی وجہ سے قائم کیا ہے بلکہ ان کی یہ کوشش سپیشل اولمپکس سوئٹزرلینڈ کے حوالے سے بھی آگاہی پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے جو ذہنی طور پر معزور سپورٹس کے شوقین افراد کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ گینز حکام نےبتایا کہ رینڈیگر نے گزشتہ گولف ریکارڈ کو 31 مزید ہولز میں گیند ڈال کر مات دی ہے۔
وقت اشاعت : 11/06/2021 - 14:26:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :