انٹر نیشنل عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ 20تا 27جون منعقد ہوگا

جمعہ 11 جون 2021 15:08

انٹر نیشنل عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ 20تا 27جون منعقد ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان کے سابق منیجر ،قومی سلیکٹر ،انٹر نیشنل کھلاڑی KBBAکے سنیئر نائب صدر عبدالناصر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 20تا 27جون 2021؁ء "آل کراچی انٹر نیشنل عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ "انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

KBBAکے صدر غلام محمد خان نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواشمند ٹیموں اور کلبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی شرکت کی تصدیق 18جون تک ٹورنامنٹ سیکریٹری طارق حسین سے کرالیں ۔دریں اثناء ٹورنامنٹ کے شایان شان انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس KBBAکے صدر غلام محمد خان کی صدارت میں 13جون بروز اتوار 8بجے شب انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر طلب کیا گیا ہے۔جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 11/06/2021 - 15:08:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :