ماشا یونائٹیڈ یوتھ کپ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ماشا یونائیٹڈ اور گلشن سوکر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

جمعہ 11 جون 2021 15:43

ماشا یونائٹیڈ یوتھ کپ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) ماشا یونائٹیڈ یوتھ کپ فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ پرسوں اتوار سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح ماشا یونائٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی کریں گے،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ماشا یونائیٹڈ اور گلشن سوکر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں،زاہد حسین بلوچ کو ٹورنامنٹ کا آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ، ٹورنامنٹ میں دس اکیڈمی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے ٹاپ دو، دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 25 جون کو جبکہ فائنل 27 جون کو کھیلا جائیگا، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 11/06/2021 - 15:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :