پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل وطن واپس روانہ

آندرے رسل اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، سی ٹی سکین کلیئر آیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 جون 2021 13:53

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آندرے رسل وطن واپس روانہ
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2021ء ) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے زخمی ہونے والے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل اپنے ملک واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران زخمی ہونے والے بلے باز اندرے رسل کا سی ٹی سکین کلیئر آیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے آندرے کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیتے ہوئے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی جس کے بعد اب وہ ابوظہبی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔

آندرے رسل صرف 2 میچز کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ منسلک ہوئے تھے اور ان کی وطن واپسی کا سر پر گیند لگنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مسلسل شکست کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور رسل کی انجری بھی سرفراز الیون کی مشکلات میں اضافہ کرسکتی ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے گیند باز موسیٰ خان نے شاٹ پچ گیند کرائی تھی، جس کو رسل کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند سیدھی سر پر آکر لگی۔ خوش قسمتی سے رسل ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں زیادہ چوٹ نہیں آئی البتہ انہیں اتنظامیہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔
وقت اشاعت : 13/06/2021 - 13:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :