پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی
اسلام آباد کے بائولرز کی شاندار گیند بازی
ذیشان مہتاب اتوار 13 جون 2021 21:48
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔ جیمز فالکنر نے روہیل نذیر کو چلتا کردیا اور اگلے اوور میں گزشتہ میچ کے ہیرو کولن منرو کی اننگز کا خاتمہ کردیا، فالکنر نے حسین طلعت کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔ پاور پلے کے بعد پہلی ہی گیند پر حارث رؤف نے یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کام بھی تمام کردیا۔ اس موقع پر افتخار احمد کا ساتھ دینے آصف علی آئے۔
آصف علی نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور ایک عرصے بعد فارم میں نظر آئے اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل حالات میں نصف سنچری مکمل کی۔ اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب آصف علی 43 گیندوں پر 5 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بناکر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہٹ وکٹ ہو گئے،افتخار احمد نے بھی 6 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے اور حارث رؤف کی وکٹ بن گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کے فالکنر 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو ، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے لاہور قلندرز کو 6 اوورز میں 55 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن اسلام آباد کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میچ کا نشہ بدل دیا۔ کپتان سہیل اختر 34 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کی وکٹ بن گئے، ذیشان اشرف صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ فخر زمان اورتجربہ کار محمد حفیظ نے 28 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے سکور 86 تک پہنچایا جس کے بعد محمد موسیٰ کے عمدہ سپیل نے کھیل کا نقشہ بدل دیا۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں حفیظ اور بین ڈنک کو چلتا کردیا اور اگلے اوور میں 44 رنز بنانے والے فخر زمان کی وکٹ لیکر ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔ ٹم ڈیوڈ اور راشد خان شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے۔ حارث رؤف نے دو چھکے لگائے لیکن پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے فائنل الیون نے تبدیلیاں کی ہیں اور یونائیٹڈ نے حسن علی اور عاکف جاوید کی جگہ فواد احمد اور علی خان کو ٹیم کو حصہ بنایا ہے جب کہ قلندرز نے محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان(کپتان)، عثمان خواجہ، کولن منرو، روہیل نذیر، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، فواد احمد، علی خان اور محمد وسیم شامل ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، ذیشان اشرف، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 13/06/2021 - 21:48:57
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی