پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

رضوان اور صہیب مقصود کی نصف سنچریاں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 02:53

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز حیدر علی اور کامران اکمل نےسست رفتاری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا،حیدر علی نے 30 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

کامران اکمل نے ابتدئی جدوجہد کے بعد شاہنواز دھانی کو ایک اوور میں تین چوکے مارے ،دھانی نے بہترین انداز میں کم بیک کرتے ہوئے کامران کو آؤٹ کر کے 71 رنز کی شراکت کا خاتمہ کردیا اور اگلی ہی گیند پر شعیب ملک کو بھی چلتا کردیا۔ سکور 84 تک پہنچا تو حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے، روومین پاول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ ملر کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے لیکن گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ملر 22 رنز بنانے کے بعد بلیسنگ مزربانی کی وکٹ بن گئے۔

شرفین ردرفورڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز نے 2 وکٹ کے نقصان پر 153 رنز کاہدف پورا کرلیا۔ اوپننگ بلے باز شان مسعود 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد رضوان اور شعیب مقصود نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، شعیب مقصود 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضون 82 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے اور ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، فیبیئن ایلن، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران پر مشتمل ہے جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، شیمرون ہٹمائر، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، مزربانی، شاہنواز دھانی، عمران طاہراور عمران خان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 02:53:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :