حسن علی کی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں واپسی

پیسر نے ہفتے کے روز خاندانی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 جون 2021 12:45

حسن علی کی پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز میں واپسی
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2021ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بائولر حسن علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے باقی میچ کھیلنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے 26 سالہ حسن علی نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کا ساتھ دینے پر ان کا شکر گزار ہیں۔ فاسٹ بائولر کو ذاتی وجوہات کی بناء پر ابوظہبی سے واپس پاکستان جانا تھا لیکن انہوں نے اہل خانہ سے مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہفتے کی شام اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز نے اعلان کیا تھا کہ حسن علی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوجائیں گے ۔ حسن علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’بدقسمتی سے مجھے کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پر خود کو پی ایس ایل 6 سے دور کرنا پڑا، کچھ چیزیں کرکٹ سے زیادہ اہم ہیں اور فیملی سے زیادہ کوئی بھی اہم بات نہیں ہے‘ ۔

(جاری ہے)

حسن علی نے اب تک ابوظہبی میں پی ایس ایل 6 کے دو میچز کھیل کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں، انہوں نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 2،2 وکٹیں لیں ۔                                                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 12:45:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :