آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ووشو چیمپئن شپ انیس جون سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ووشو چیمپئن شپ انیس جون سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 14 جون 2021 18:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2021ء) آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ووشو چیمپئن شپ انیس جون سے پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہورہی ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر  جنرل سپورٹس بحرکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کی میزبانی ملنا پشاور یونیورسٹی کے لئے بڑا اعزاز ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن'سپورٹس کمیٹی سمیت دیگر تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم پر جن اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور پشاور میں بہترین ووشو مقابلے منعقد کرائیں گے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم نے بتایا کہ بڑی تعداد میں یونیورسٹیوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں شرکت کررہی ہیں اس سلسلے میں وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمدادریس نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ان کی سپورٹ کی بدولت پشاور یونیورسٹی میںکھیلوں کے میدان آباد ہیں اور انہوں نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پشاور یونیورسٹی بہترین طریقے سے ان مقابلوں کی میزبانی کرے گی اور آئندہ بھی کھیلوں کے مقابلوں کا پشاور یونیورسٹی میں سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بحرکرم اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح اپنی بہترین خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے 'ڈی جی بحرکرم نے بتایا کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ووشو چیمپئن شپ انیس جون سے اکیس جون تک جاری رہے گی جس کے لئے پشاور یونیورسٹی کی بہترین ٹیم تیار کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کوئٹہ میں ہونیوالے مقابلوں میں شرکت کریں گے ۔


وقت اشاعت : 14/06/2021 - 18:09:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :