آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان

پیر 14 جون 2021 21:32

آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹ چمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز انعام ملے گا۔آئی سی سی کے مطابق ڈرا کی صورت میں انعامی رقم دونوں ٹیموں میں تقسیم کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 14/06/2021 - 21:32:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :