کوپا امریکا، پیراگوئے نے بولیویا کو شکست دے دی، ارجنٹائن اور چلی کا میچ برابر

منگل 15 جون 2021 12:51

کوپا امریکا، پیراگوئے نے بولیویا کو شکست دے دی، ارجنٹائن اور چلی کا میچ برابر
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2021ء) کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ 2021  میں پیراگوئے نے بولیویا کو 1-3 سے شکست دے دی۔ ارجنٹائن اور چلی کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 47 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے برازیل میں جاری ہیں۔ اولمپک پیڈرو سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں پیراگوئے نے بولیویا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ پیرا گوئے کے اینجل رومیرو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو گول کئے۔ نیلٹن سینٹوس سٹیڈیم میں ارجنٹائن اور چلی کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 12:51:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :