کراچی شوٹنگ بال کے سابق سیکریٹری اور کے ڈی اے ٹیم کے کپتان ملک عطا کے انتقال پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

منگل 15 جون 2021 14:18

کراچی شوٹنگ بال کے سابق سیکریٹری اور کے ڈی اے ٹیم کے کپتان ملک عطا کے انتقال پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) کراچی شوٹنگ بال کے سابق سیکریٹری اور کے ڈی اے ٹیم کے کپتان ملک عطا کے انتقال پرکراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر کیانی ، سیکریٹری محمد اجمل ،سندھ شوٹنگ بال کے صدر سردار خان محمد ڈاہری،سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی ،پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صد ر آغا سہیل پٹھان ، سیکریٹری سید مدد علی شاہ ،صبور پٹھان اور شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں ،شاہجہان خان ،شمیم قریشی ،رانا ممتاز، اجمل باجوہ،ڈاکٹر اسلم علوی،فاروق اعوان، نذیر بھٹی،فاروق نادر،نثار کیانی،غفار اعوان،اسرار کیانی ،محمد عمیر ،محمد منشاء ودیگر کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے مرحوم ایک اچھے کھلاڑی اور ایک اچھے آرگنائزر تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 14:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :