پی ایس ایل 6، فاف ڈوپلیسی آج لاہور قلندررز کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے

سابق پروٹیز کپتان محمد حسنین سے ٹکر کے باعث کچھ دیر کے لیے اپنی یادداشت کھو بیٹھے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جون 2021 15:44

پی ایس ایل 6، فاف ڈوپلیسی آج لاہور قلندررز کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جون 2021ء ) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈو پلیسی نے کہا کہ محمد حسنین سے ٹکر کے بعد کچھ دیر کے لیے ان کی یادداشت چلی گئی تھی اور ذرائع کے مطابق اس میں حقیقت بھی ہے کیوں کہ انہیں اب اس ٹکر سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں ہے۔

وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی ساتھی کھلاڑی محمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے۔ 36 سالہ ڈوپلیسی کو گلیڈی ایٹرز کے فزیو کی جانب سے چیک کیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اوپنر صائم ایوب نے ڈو پلیسی کی جگہ کوئٹہ کے لیے بیٹنگ کی ۔ لاہور قلندرز کے خلاف آج کے مقابلے سے قبل ڈوپلیسی نے پیر کے روز پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔

(جاری ہے)

گلیڈی ایٹرز کو اس سے بھی اس وقت بڑا جھٹکا لگا تھا جب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں محمد موسیٰ کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔ رسل کو فزیو نے چیک کیا اور بیٹنگ کی اجازت دی لیکن اگلی ہی گیند پر وہ آؤٹ ہوگئے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی جگہ نسیم شاہ نے بائولنگ کی ۔                                                                                                                            
وقت اشاعت : 15/06/2021 - 15:44:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :