7 اہم آسٹریلوی کرکٹرز دورۂ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے دستبردار

پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، مارکوس سٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن سکواڈ میں شامل نہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جون 2021 12:47

7 اہم آسٹریلوی کرکٹرز دورۂ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش سے دستبردار
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جون 2021ء ) 7 سرکردہ آسٹریلین کرکٹرز نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے دورے سے انکار کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے لیے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، سکواڈ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز، گلین میسکویل، ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، مارکوس سٹوئنس ، جھے رچرڈ سن اور کین رچرڈ سن شامل نہیں ہیں۔

ان 7 کرکٹرز نے دوروں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا ، سٹیو سمتھ کہنی کی انجری کی وجہ سے 18 رکنی سکواڈ سے دستبردار ہو ئے جبکہ 6 کرکٹرز نے کرکٹ آسٹریلیا کو دستبرداری کی مختلف وجوہات بتائیں ، ساتوں کرکٹرز نے بھارت میں لیگ کرکٹ میں حصہ لیا تھا ۔
ہیڈ سلیکٹر ٹریور ہانس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹیم 28 جون کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگی جہاں 5 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز ہوں گے ، بنگلہ دیش میں 5 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے لیکن سیریز کی ابھی تصدیق ہونا ہے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ بائیو سکیورٹی انتظامات کے معاہدے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے ۔                                                                                                                  
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 12:47:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :