یو ایس اوپن گالف چمپئن شپ کل امریکہ میں شروع ہوگی

بدھ 16 جون 2021 14:23

یو ایس اوپن گالف چمپئن شپ کل امریکہ میں شروع ہوگی
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) یو ایس اوپن گالف چمپئن شپ کل جمعرات سے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شرو ع ہوگی۔یو ایس جی اے کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف چمپئن شپ کا 121واں ایڈیشن جو 17جون سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں شروع ہوگا۔ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ چمپئن شپ پی جی اے ٹور کا مشہور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1895 میں پہلی بار انگلینڈ کے نیوپورٹ کنٹری کلب میں کھیلا گیا تھا۔ چمپئن شپ ٹورنامنٹ 71 ہولز پر کھیلی جائے گی ۔ چمپئن شپ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں میزبان گالبرائسن ڈی کیمبی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ چمپئن شپ کیلئے یک کڑوڑ 25 لاکھ کی امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ چمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی کو 22 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالرز انعام دیا جائیگا،17 جون سے شروع ہونے والی چمپئن شپ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 20جون کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 14:23:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :