تیونس نے دوستانہ فٹ بال میچ میں مالی کو 0-1 سے ہرا دیا

بدھ 16 جون 2021 15:05

تیونس نے دوستانہ فٹ بال میچ میں مالی کو 0-1 سے ہرا دیا
تیونس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2021ء)تیونس نے دوستانہ فٹ بال میچ میں مالی کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے ہرا دیا۔ انیس بن سلیمانی کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اولمپک سٹیڈیم، ریڈس میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم تیونس نے مالی کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل تیونس کے انیس بن سلیمانی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 15:05:25