نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابراعظم کی 10ویں پوزیشن برقرار

سٹیو سمتھ نے کین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 جون 2021 16:47

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابراعظم کی 10ویں پوزیشن برقرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 جون 2021ء ) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ کے ہاتھوں نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔ 32 سالہ سٹیو سمتھ نے گذشتہ سال باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد پہلی بار نمبر پوزیشن سنبھالی ہے۔ لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 13 رنز بنانے کے بعد انجری کے سبب انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں دوسرا ٹیسٹ نہ کھیلنے والے کین ولیمسن اب سٹیو سمتھ کے 891 ریٹنگ پوائنٹس سے 5 پوائنٹس پیچھے ہوگئے ہیں اور بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری طرف ، میٹ ہنری کے میچ میں مجموعی طور 6 شکاروں نے انہیں کیریئر کے بہترین 307 پوائنٹس اور 64 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ اعجاز پٹیل نے اپنے پوائنٹس کی تعداد 323 تک پہنچادی ہے۔

(جاری ہے)

ڈیون کونوے مشترکہ 61 ویں پوزیشن پر ہیں۔ ڈین لارنس کی پہلی اننگز کے ناقابل شکست 81 رنز نے انہیں 16 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر کے بہترین 396 پوائنٹس تک پہنچا دیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 63 رنز سے ویسٹ انڈیز کیخلاف کامیابی کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے بھی اپنی درجہ بندی بہتر بنالی ہے۔ ڈی کوک جو 141 رنز کی ناقابل شکست کھیل کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے نے دسمبر 2019ء کے بعد 11درجے ترقی پائی ہے اور اب وہ مشترکہ طور پر چیتشور پجارا کے ساتھ 12 ویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ ان کے ہم وطن ایڈین مارکرم 2 درجے ترقی پاکر 14 ویں پوزیشن پر ہیں ۔ دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پیسر کگیسو ربادا2 درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انریچ نورٹجی اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ 30 میں شامل ہوئے ہیں جبکہ لونگی اینگیڈی پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے ساتھ 14 درجے ترقی پاکر 44 ویں پوزیشن پر ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 16:47:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :