24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب کوارٹرفائنل میں شکست سے دوچارہوگئے

بدھ 16 جون 2021 19:42

24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب کوارٹرفائنل میں شکست سے دوچارہوگئے
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) 24ویں ایشین تائیکوانڈوچیمپئین شپ کیروگی ایونٹس کی 54 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کے شاہ زیب کوارٹرفائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ کے آخری سیکنڈ میں لبنان کے مارک خلیفے سے 14-16پوائنٹس سے شکست سے دوچارہوگئے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں پری کوارٹرفائنل میں شاہ زیب نے سعودی عرب کے ریادحامدی کو 13-26 سے شکست دی تھی 68 کے جی میں پاکستان کے عمارکو تاجکستان کے محمدخوسین نے 4-17 کے فرق سے شکست دی جبکہ 87 کے جی میں کوریا کے سیونگ ہان نے پاکستان تیمور سعید کیخلاف 0-20سے فتح حاصل کی خواتین مقابلوں میں 46 کے جی کیٹیگری میں ازبکستان کی آزامووانے پاکستان کی سیدہ ہانا کو45-8پوانٹس سے ہرایاجمعرات کو 58 کے جی میں پاکستان کے ہارون خان منگولیا کے انکبیار کے مدمقابل ہوں گے جبکہ 87+ کیٹیگری میں حمزہ سعید کامقابلہ کوریا کے یومن بی سے ہوگا خواتین کی 49 کے جی کیٹیگری میں پاکستان کی عائشہ نوراور سعودی عرب کی رہاف عبداللہ کی فائٹ ہوگی۔

وقت اشاعت : 16/06/2021 - 19:42:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :