خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ ،نمرہ عقیل اور کومل خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 16 جون 2021 19:42

خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ ،نمرہ عقیل اور کومل خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فانئل میں نمرہ عقیل اور کومل خان نے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘ چیمپئن شپ میں ٹاپ 32 کھلاڑیوں شرکت کررہی ہیں ،گزشتہ روز سابق ورلڈ چیمپئن‘پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ‘محب اللہ خان سینئر اور سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے بھی سیمی فائنل دیکھے‘ ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله خان، چیف کوچ شفقت الله ، سینئر کوچ‘چیف آرگنائزر و میچ ریفری منور زمان‘شیر بہادر‘ اور وزیر خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، قمرزمان سکواش کمپلیکس قیوم سپورٹس سٹیڈیم میں خیبرپختونخوا ویمن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں نمرہ عقیل نے حراء عقیل کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات گیارہ ‘گیارہ چار ‘نو گیارہ ‘گیارہ نو اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںکومل خان نے ثناء بہادر کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سات گیارہ ‘آٹھ گیارہ ‘گیارہ سات ‘ گیارہ نو اور گیارہ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘فائنل آج سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن دائود خان مہمان خصوصی ہوں گے ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان‘ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک‘ڈائریکٹر نیشنل کوچنگ سینٹر سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

فائنل میں بھی کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے فائنل کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سابق چیمپئن قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہترین مقابلے منعقد ہوئے ہیں یہاں تک کہ کے پی کی چیمپئن شپ میں راولپنڈی کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی درخواست کی تھی اور انہیں بھی مواقع دئیے گئے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گرلز سکواش میں بھرپور دلچسپی لے رہی ہیں اور ہمارے پاس اچھی کھلاڑی موجود ہیں جو دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکتی ہیں انہں نے کہا کہ چیمپئن شپ ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی یہ سلسلہ چلتا رہے گا اور ہماری سرگرمیاں جاری رہیں گی کھلاڑی آنے والے مقابلوں کے لئے بھی محنت کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 19:42:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :