وقار یونس (کل) لاہور پہنچیں گے

وقار یونس اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سڈنی میں تھے بولنگ کوچ کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، وقار یونس انگلینڈ روانگی سے قبل 5 دن آئسولیشن میں رہیں گے

بدھ 16 جون 2021 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس (کل) جمعرات کو لاہور پہنچیں گے، وقار یونس اہلیہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے سڈنی میں تھے۔

(جاری ہے)

وقار یونس کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوویڈ ٹیسٹنگ ہوگی، وقار یونس انگلینڈ روانگی سے قبل 5 دن آئسولیشن میں رہیں گے۔وقار یونس دورہ زمبابوے کے دوران اہلیہ فریال کی طبیعت ناساز ہونے پر سڈنی چلے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 23:19:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :