کریم خان آئی سی سی کے نئے پراسیکیوٹر بن گئے

بدھ 16 جون 2021 23:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) برطانیہ کے کریم خا ن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے نئے پراسیکیوٹر کی ذمہ داری سنبھال ی ہیں ۔ 51 سالہ خان کو آئی سی سی کی رکن ریاستوں نے فروری میں اس منصب کے لیے چنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی حلف برداری کے تقریب دی ہیگ میں منعقد ہوئی۔ کریم خان کا سب سے اہم چیلنچ غزہ میں حماس اور اسر ائیلی افواج کی کارروائیوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی تفتیش کرنا ہو گا۔ آئی سی سی کی سبکدوش ہونے والی پراسیکیوٹر گیمبیا کی فاتاؤ بینسودا گزشتہ نو برس سے اس منصب پر فائض تھیں۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 23:31:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :