آئی سی سی: ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نمبر ون بلے باز بن گئے ، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آ گئے ، بابر اعظم کا 10 واں نمبر باوًلنگ میں پٹ کمنز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے ، نیوزی لینڈ کے ٹم ساوًتھی تیسری نمبر پر براجمان کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 ٹیسٹ باوًلرز میں جگہ نہ بناسکا

بدھ 16 جون 2021 23:34

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی ونڈے رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی رینکنگ کے تحت آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا 10 واں نمبر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ا?ئی سی سی کی نئی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جب کہ باوًلنگ رینکنگ میں پٹ کمنز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساوًتھی تیسری نمبر پر ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ا?ئی سی سی کی نئی رینکنگ کے تحت پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 ٹیسٹ باوًلرز کی رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 16/06/2021 - 23:34:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :