سنوکر پوری دنیا میں مقبول کھیل ،پاکستان سپورٹس بورڈ سپورٹس کمپلیکس میں موجود سنوکر کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کریگا، محمد آصف زمان

جمعرات 17 جون 2021 20:33

سنوکر پوری دنیا میں مقبول کھیل ،پاکستان سپورٹس بورڈ سپورٹس کمپلیکس میں موجود سنوکر کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کریگا، محمد آصف زمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سنوکر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ایک مقبول کھیل ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ سپورٹس کمپلیکس میں موجود سنوکر کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرے گا۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، کرنل (ر) محمد آصف زمان نے چیئرمین پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) عالمگیر اے شیخ اور صدر پی بی ایس اے، جاوید ایچ کریم سے یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔

سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فیڈریشن کی 10 سالہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری پر روشنی ڈالی اور ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت / پی ایس بی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نے فیڈریشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سنوکر کا کھیل اولمپک میں شامل نہیں ہے تاہم یہ ملک کے ہر گوشے میں مقبول ہے اور معاشرے میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے ساتھ ساتھ آئندہ ہونے والے مقابلوں کی تیاری کے لئے پی بی ایس اے کو مالی گرانٹ بھی جاری کی۔ انہوں نے پی بی ایس اے کے عہدیداروں کوفیڈریشن کادو سالہ منصوبہ بورڈ کے ساتھ شیئر کرنے کو کہا۔ پی بی ایس اے نے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر ڈائریکٹر جنرل اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وقت اشاعت : 17/06/2021 - 20:33:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :