شاہد آفریدی کا اعظم خان کو مفید مشورہ

اعظم خان کو اپنی پرفارمنس سے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ناقدین کے منہ بند کروانے کی ضرورت ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 جون 2021 11:49

شاہد آفریدی کا اعظم خان کو مفید مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جون 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جارح مزاج بلے باز اعظم خان کو بھرپور طریقے سے پرفارمنس دے کر ناقدین کے منہ بند کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی ایس ایل کے سیزن 6 سے باہر ہونے اور ملتان سلطانز کی شاندار کامیابی پر شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’شان مسعود نے بھرپور کھیل پیش کیا، ملتان سلطانز کا پی ایس ایل میں کم بیک نہایت شاندار رہا ہے، ملتان سلطانز کی ٹیم نہایت شاندار فتح اپنے نام کررہی ہے۔

سابق کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پی ایس ایل 6 سے باہر ہونے پر کہا کہ یہ سیزن کوئٹہ کیلئے اچھا ثابت نہیں رہا، اعظم خان کو اپنی پرفارمنس سے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ناقدین کے منہ بند کروانے کی ضرورت ہے‘ ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز ابو ظہبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں۔ ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز سے اپنے نام کیا۔                                                                                                                                    
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 11:49:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :