نڈال اور نائومی اوساکا نے ومبلڈن میں شرکت سے معذرت کر لی

چار گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی نائومی اوساکا ٹوکیو اولمپکس میں ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پرعزم

جمعہ 18 جون 2021 15:35

نڈال اور نائومی اوساکا نے ومبلڈن میں شرکت سے معذرت کر لی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) اسپین کے رافیل نڈال کے بعد جاپان کی نائومی اوساکا بھی ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں دکھائی نہیں دیں گی، چار گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی نائومی اوساکا ٹوکیو اولمپکس میں ہوم کرائوڈ کے سامنے کھیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔عالمی نمبر تین اسپین کے رافیل نڈال ومبلڈن چمپئن شپ اور ٹوکیو اولمپکس سے دستبردار ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن کیریئر کو طول دینے اور اپنی باڈی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

نڈال نے کہا کہ کللے کورٹ سیزن کے بعد صرف دو ہفتے کا وقفہ ریکوری کیلئے ناکافی تھا، کیونکہ میں کیریئر کے جس موڑ پر ہوں اس میں میرے لیے آرام بھی ضروری ہے۔دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں عالمی نمبر دو جاپان کی نائومی اوساکا بھی ومبلڈن ٹینس میں ایکشن میں نہیں ہوں گی ، چار گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی نائومی دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گی۔ٴْاٴْن کا کہنا ہے کہ ذہنی تنائو کے باعث ٹینس سے وقفہ لیا ہے، ٹوکیو میں ہوم کرائوڈ کے سامنے اولمپکس میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہوں
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 15:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :