لاہور قلندرز کے خلاف بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے، عماد وسیم

جمعہ 18 جون 2021 15:35

لاہور قلندرز کے خلاف بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے، عماد وسیم
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔میچ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اگلا میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ہائی وولٹیج گیم میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔

میچ میں کراچی کنگز نے 5 وکٹ پر 175 رنز اسکور کیے جبکہ جواب میں لاہور قلندرز 7 وکٹ پر 169 رنز ہی بنا سکی۔کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے نصف سنچری بنائی، ان کی اننگز میں7 چوکے شامل تھے، لاہور قلندرز کے راشد خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ ا?فریدی، محمد حفیظ اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 15:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :