انٹر نیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح اتوار ہوگا

جمعہ 18 جون 2021 20:36

انٹر نیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح اتوار ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے باسکٹ بال کے دنیا کے عظیم کھلاڑی اور فروغ کھیل میں بے مثال کردار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے "پہلا انٹر نیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ 2021؁ء "کا آغاز مورخہ 20جون 2021؁ء بروز اتوار سے ہوگا ،کھیلوں کی معروف شخصیت پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ شاہدہ پروین پر عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر منعقدہ پر وقار افتتاحی تقریب میں افتتاح کریں گی جبکہ تقریب کی صدارت شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی کرینگے ۔

ٹور نا منٹ کے منتظم اعلیٰ اور KBBAکے صدر غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق اس عظیم الشان ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 6معروف ٹیمیں حصہ لیں گے جن میں بائونس کلب ،عسکری کلب ،اومیگا کلب ،عثمان کلب ،کراچی باسکٹ بال کلب اور آرام باغ کلب شامل ہیں ٹورنامنٹ کے 2گروپ بنا ئے گئے ہیں جو لیگ کی بنیاد پر مد مقابل ہونگے غلام محمد خان نے بتا یا کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 27جون کو کھیلا جائیگا فائنل و اختتامی تقریب کی تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ کراچی مشعل نعیم ہوں گی انہوںنے بتا یا کہ یہ ٹورنامنٹ KBBAبغیر کسی اسپانسر کے آرگنائز کررہی ہے ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران اپنی مدد آپ کے تحت کرینگے ۔

(جاری ہے)

میچ امپائروں نے میچ فیس نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ہے جبکہ بلدیہ جنوبی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس احمر صدیقی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنے مکمل تعاون کا یقینی دلا یا ہے دریں اثناء KBBAکے صدر غلام محمد خان نے مشیر قانونی KBBAغلام عباس ایڈوکیٹ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم سے ملاقات کی اور انہیں ٹورنامنٹ کے انتظامات سے آگاہ کیا مشعل نعیم نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو ڈپٹی کمشنر سائوتھ ارشاد علی سوڈھر اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون یقین دلا یا ۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 20:36:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :