سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سینئر صوبائی کوچ محمد ساجدریٹائر ہوگئے

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پھولوں کا گلدستہ دیا

جمعہ 18 جون 2021 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سینئر صوبائی کوچ محمد ساجد اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے، ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرمحمدساجد کے اعزاز میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے محمد ساجد کو پھولوں کا گلدستہ دیا ،اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد ساجد محنتی اور فرض شناس کوچ تھے، انہوں نے بہت سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی اور اچھے کھلاڑی تیار کئے، سپورٹس کی ترقی اور فروغ کے لئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظر فرید شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد ساجد انٹرنیشنل فٹ بالر ہیں، انہوں نے فٹ بال کھیلنے کا آغاز 1982ء سے کیا اور انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،کھٹمنڈو میں ہونیوالی 32ویں سائوتھ ایشیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں طویل عرصہ فٹ بال کی کوچنگ کی۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 20:44:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :