آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

جمعہ 18 جون 2021 20:51

آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلہ ہوگیا۔ لانڈھی جیمخانہ پر کھیلے گئے میچ میں اوکے اسپورٹس نے پنجاب کرکٹ کلب کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی پنجاب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37.1 اوورز میں تمام وکٹوں پر 131 رنز بنائی. عبدالہادی نے 38 رنز جبکہ احمد علی نے 27 رنز اسکور کئے ۔

محمد سلمان نے تین جبکہ جنید خان اور غلام مرتضی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں اوکے اسپورٹس نے 26.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف وراکرلیا ۔جنید خان نے 39 رنز جبکہ گوہرِ علی نے 27 رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

عاقب علی اور احمد علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کی۔ ایمپائرنگ کے فرائض محمد ریحان اور محمد بشیر نے سر انجام دئیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے۔

انو بھائی پارک ناظم آباد جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں ناظم آباد جیمخانہ نے فضل الرحمان کرکٹ کلب کو باآسانی 330 رنز سے شکست دیدی۔ ناظم آباد جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں پر 387 رنز بنائے ۔ فراز پٹیل نے 78, محمد وقاص نے 48, قادر خان نے 42, اویس رحمانی نے 38 اور غنی سبحان نے 32 رنز بنائے۔ سمیع اللہ نے تین جبکہ ایاز احمد اور ابراہیم خان دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں فضل الرحمان اسپورٹس 14.5 اوورز میں صرف 54 رنز بنا کر آٹ ہوگئی ۔ محمد وقاص نے چار جبکہ علی مدثر اور اکرام الحق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض اصغر شاہ اور شاہد اسلم نے سرانجام دئیے جبکہ جنید افضل آفیشل اسکورر تھے۔
وقت اشاعت : 18/06/2021 - 20:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :