بابل اسپورٹس فٹبال کلب ساؤتھ کے روح رواں ابراہیم گلاب دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے

جمعہ 18 جون 2021 22:31

بابل اسپورٹس فٹبال کلب ساؤتھ کے روح رواں ابراہیم گلاب دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) محسن فٹبال ناصر کریم بلوچ ڈی،ایف ،اے ساؤتھ کے سابق صدر جمیل ہوت ،ماسٹر عبدالرحمان بلوچ ،حاجی اقبال خان، مولا بخش بلوچ کا لواحقین سے اظہار تعزیت۔

(جاری ہے)

بابل اسپورٹس فٹبال کلب ساؤتھ کے روح رواں ابراہیم گلاب طویل علالت کے بعدہزاروں سوگواروں کو غم زدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے نماز جنازہ عید گاہ مسجد چیل چوک نوالین میں ادا کی گئی ابراہیم گلاب کے انتقال پر پاکستان فٹبال فیڈریشن ایگزیکٹو باڈی کے رکن محسن فٹبال ناصر کریم بلوچ ،جمیل احمد ہوت ، سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکریٹری ماسٹر عبدالرحمان بلوچ ، ڈی ،ایف ،اے ساؤتھ کے سابقہ اراکین مولا بخش بلوچ، خالد حسین خالد، شریف جان ،نادل فیروز،حاجی شریف ،نثار اسرار،اللہ بخش بلوچ، جاوید احمد ،نوازعلی دانش، ملا نوید، ماما مولا بخش مولو، خالد بلوچ اور دیگر نے مرحوم کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل نصیب فرمائے ابرہیم گلاب کے نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی اور فٹبال سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی بڑی تعداد نے شریک تھی۔

وقت اشاعت : 18/06/2021 - 22:31:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :