آسٹریلوی صحافی نے سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا

لیجنڈری کرکٹر نے 4 سال قبل ٹویٹ کرکے ہاکی ورلڈ لیگ 2017ء میں بھارتی ٹیم کو پاکستان کو شکست دینے پر مبارکباد پیش تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جون 2021 12:32

آسٹریلوی صحافی نے سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2021ء ) آسٹریلوی صحافی ڈینس نے سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کا مذاق اڑا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی صحافی ڈینس نے ہاکی میچ سے متعلق سچن ٹنڈولکر کے پرانے ٹویٹ کو لے کر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 4 سال قبل ایک ٹویٹ کیا تھا۔ 48 سالہ سابق بھارتی بیٹسمین نے ٹویٹ کے ذریعے ہاکی ورلڈ لیگ 2017ء میں بھارتی ہاکی ٹیم کو پاکستان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش تھی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’4 سال قبل آج ہی کے دن سچن ٹنڈولکر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے لیے بھارت سے انگلینڈ جانے کا سفر طے کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پھر سچن ٹنڈولکر نے یہ ٹویٹ کرکے بھارتی ٹیم کو مبارک باد پیش کی‘۔ آسٹریلوی صحافی نے اپنے ٹویٹ میں سچن ٹنڈولکر کو بے ہودہ انسان قرار دیا۔
یاد رہے کہ 18 جون 2017ء کو کو پاکستان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 158 رنز سے شکست دی تھی۔                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 12:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :