یورو کپ: روسی حکام نے 15 سے زائد پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روک لیا

پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا گیا ہے: ایئر پورٹ حکام، معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 جون 2021 13:50

یورو کپ: روسی حکام نے 15 سے زائد پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روک لیا
ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جون 2021ء ) یورو کپ دیکھنے جانے والے پاکستانی رل گئے، 48 گھنٹوں میں 15 سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روسی حکام نے یورو کپ دیکھنے جانے والے متعدد پاکستانیوں کو ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے، ماسکو ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شبے میں روکا گیا ہے۔

روسی حکام نے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ بھی کر دیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بیش تر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

ادھر پاکستانیوں کو روکے جانے پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے بھی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے وزارت خارجہ کا آفس آگاہ ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے حکام روسی ہم منصب سے رابطے میں ہیں، اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارت خانے سے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان زاہد حفیظ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانیوں کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔                                                                               
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 13:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :