کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 300ملین سے زائد ہوگئی

ہفتہ 19 جون 2021 16:07

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 300ملین سے زائد ہوگئی
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) دٴْنیا بھر میں مشہور پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 300ملین سے زائد ہوگئی ۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر اٴْن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں اس وقت ٹاپ پر انسٹاگرام کا اپنا خود کا آفیشل اکائونٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں تاہم اگر شخصیات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو رونالڈو دٴْنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکائونٹ کا جائزہ لیا جائے تو اٴْنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں ،اٴْنہوں نے اپنے اکائونٹ سے صرف 476 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 16:07:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :