اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے

ہفتہ 19 جون 2021 16:11

اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے لئے تین روزہ ٹرائلز گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ ، اسلام آباد میں شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ منتخب ٹیم 2 جولائی سے ایبٹ آباد میں کھیلی جانے والی قومی انڈر23 فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی،تین روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اوریکم جنوری 1999سے 31 دسمبر 2002ء تک کے دوران پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹرائلز دینے کے مجاز ہوں گے، کھلاڑیوں کو عمر کے ثبوت کیلئے اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ لانا ضروری ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی میں کے سربراہ راوی فٹ بال کلب کے صدر سید تنویراحمد اور کوآرڈینیٹر غلام مجتبیٰ بلوچ ہونگے، دیگر ممبران میں راجہ مسعود، محمد الیاس، شاہد صدیق، کامران ملک اور فرید احمد شامل ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی ،چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے دو، دو ٹیمیں ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کی ایک، ایک ٹیم شامل ہو گی۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 16:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :