پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی مینز اینڈ ویمنز جوڈو چمپئن شپ ملتوی کردی

ہفتہ 19 جون 2021 16:11

پاکستان جوڈو فیڈریشن نے قومی مینز اینڈ ویمنز جوڈو چمپئن شپ ملتوی کردی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام 27 جون سے پشاور میں کھیلی جانے والی قومی مینز اینڈ ویمنز جوڈو چمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے، پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر و ترجمان مسعود احمد نے بتایا کہ جوڈو مارشل آرٹس کھیل ہے اورکرونا وائرس ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے چمپئن شپ کوملتوی کیا گیا ہے اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) جنید عالم نے بھی چمپئن شپ کو ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے، چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، چمپئن شپ چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)، پاکستان نیوی، پنجاب، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت میزبان خیبرپختونخوا کی دو ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں مردوں کی دس ویٹ کیٹیگریز اور خواتین کی آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے ، مردوں کے مقابلوں میں منفی 50کلوگرام،55کلوگرام، 60کلوگرام ، 66کلوگرام،73کلوگرام، 81کلوگرام، 90کلوگرام،100 کلوگرام، پلس100کلوگرام اوراوپن ویٹ کیٹیگری کے مقابلے شامل ہیں جبکہ خواتین کے آٹھ ایونٹس میں منفی40 کلوگرام،44کلوگرام،48کلوگرام،52 کلوگرام، 57کلوگرام،63 کلوگرام،70کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 19/06/2021 - 16:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :