اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کی ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان سے اظہار تعزیت

ہفتہ 19 جون 2021 16:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء)اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے سابق ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان سیان کے بھائی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 16:11:30