یوئیفا یورپیئن چیمپئن شپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 19 جون 2021 15:50

یوئیفا یورپیئن چیمپئن شپ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) یورپیئن فٹ بال چیمپئن شپ میں کل اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ یوئیفا کے زیر اہتمام میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گروپ ای کے پہلے میچ میں سپین اور پولینڈ کی ٹیمیں لا کارتوجا سٹیڈیم، سیول نے مدمقابل ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں اٹلی اور ویلز کے درمیان اولمپک سٹیڈیم، روم میں کھیلا جائے گا۔ اٹلی کی ٹیم پہلے دونوں میچ جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ تیسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ اور ترکی کی ٹیمیں باکو اولمپک سٹیڈیم، باکو میں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 15:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :