کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے11کروڑروپے کی 3 نئی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

ہفتہ 19 جون 2021 15:53

کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے11کروڑروپے کی 3 نئی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2021ء) حکومت پنجاب نے کھیلوں کے میدان آباد کرنے بارے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن کو سٹیٹ لینڈ کی نشان دہی کا ٹاسک سونپ دیا۔اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر ملتان نے سرکاری زمینوں بارے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکمہ ریونیو، محکمہ سپورٹس اور لوکل کھلاڑیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی 11کروڑروپے کی 3 نئی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ہاکی سٹیڈیم کی 24 کروڑ 50 لاکھ کی سکیم بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ ڈویژن میں جاری کھیلوں کی 12 سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، دیگر افسران موجود تھے۔بعدازاں کمشنر جاوید اختر محمود، سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر احتشام انور نے سکولوں کا دورہ کیا اور کھیلوں کے گراونڈ کی اپ گریڈیشن، ہم نصابی سرگرمیاں فعال کرنے بارے بھی غور کیا۔سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ سڑک سے ملحقہ گراونڈ کو شام میں پبلک کیلئے کھولنے بارے غور کیا جارہا ہے۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 15:53:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :